کراچی، پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بابر اعظم نے یہ سنگ میل صرف 338 اننگز میں عبور کیا، جس سے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کا 343 اننگز کا ریکارڈ پیچھے رہ گیا۔
اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 360 اننگز میں اورآسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کر کے بابر اعظم کے بعد نمبر تین اور چار پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کارنامہ، لارا کارڈوسو نے ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 12 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، پہلے یہ سنگ میل شعیب ملک نے عبور کیا تھا، جن کے مجموعی رنز 13,571 ہیں۔
بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ اور مسلسل کارکردگی نے نہ صرف زلمی کے لیے اہم اننگز فراہم کیں بلکہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔
اس سنگ میل کے ساتھ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تاریخ ساز بیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں جو دنیا کے بہترین بلے بازوں کے مقابلے میں اپنی کلاس اور ہنر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
