کراچی، پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف 20 اوورز میں 247 رنز کا ہدف دے دیا۔
کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست 87 رنز بنائے جبکہ کوسل مینڈس نے دھواں دار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ ان کی شاندار شراکت نے زلمی کو مہنگا اسکور بنانے میں مدد دی۔
عبدالصمد نے 40 رنز کی زبردست بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 246 رنز تک پہنچایا، کنگز کے بولرز میں عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ خوشدل شاہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے باقی بولرز مہنگے پڑے اور پشاور زلمی نے زور دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کارنامہ، لارا کارڈوسو نے ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کیں
میچ کے دوران آخری اوورز میں رنز کی برسات رہی، جس سے پشاور زلمی نے حریف کے لیے جیت مشکل بنا دی۔
کنگز کے لیے یہ بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جارحانہ بیٹنگ کریں اور زلمی کے بلے بازوں کی بیٹنگ فارم کو توڑیں۔ یہ میچ تماشائیوں کے لیے سنسنی خیز اور رنز سے بھرپور ثابت ہو رہا ہے۔
