گرین لینڈ کے وزیر اعظم گرین لینڈ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہم برف کا کوئی ٹکڑا نہیں بلکہ ایک غیرت مند قوم ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو کنٹرول کرنے کی خواہش ابھی ختم نہیں ہوئی اور یہ تبصرے افسوسناک ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گرین لینڈ، امریکا اورڈنمارک کے درمیان سفارتی بات چیت جاری ہے اورمستقبل میں مزید ملاقاتیں طے ہیں، مذاکرات کے مخصوص امور پرتبصرہ کرنے سے انہوں نے گریز کیا لیکن امید ظاہر کی کہ حقیقت پسندانہ اور سب کے لیے فائدہ مند راہ نکل آئے گی۔
لبنان نے اسرائیلی حملے ختم کروانے کیلئے پاکستان سے مدد طلب کر لی
انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافے کے امکانات مسترد نہیں کیے جا رہے، تاہم قومی مفاد اور خودمختاری کو ہر صورت مقدم رکھا جائیگا۔
گرین لینڈ کی قیادت نے عالمی سطح پر اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے اس بات پرزوردیا کہ ملکی خودمختاری اور قومی غیرت ہر قیمت پرمحفوظ رکھی جائے گی جبکہ بین الاقوامی تعلقات اور دفاعی شراکت داری کے مواقع پر کھلے دل سے غورکیا جا رہا ہے۔
