واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو دھمکی دی ہے کہ آئندہ امریکہ کو دھمکانے پر ایران کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو دھمکانے پر ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تاریخ میں بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔
To Iranian President Rouhani: NEVER, EVER THREATEN THE UNITED STATES AGAIN OR YOU WILL SUFFER CONSEQUENCES THE LIKES OF WHICH FEW THROUGHOUT HISTORY HAVE EVER SUFFERED BEFORE. WE ARE NO LONGER A COUNTRY THAT WILL STAND FOR YOUR DEMENTED WORDS OF VIOLENCE & DEATH. BE CAUTIOUS!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 23, 2018
انہوں نے کہا کہ ہم ایسا ملک نہیں ہیں جو ایران کے تشدد اور موت پر مبنی جنونی الفاظ کے ساتھ کھڑا رہے گا، ایران کو محتاط رہنا چاہیے۔
آٹھ مئی کو امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جوہری معاہدے سے ایران کو بہت پیسہ اور یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت ملی۔
11 مئی کو امریکی صدر کے اعلان کے جواب میں ایران نے یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ایران کے اعلان پر 21 مئی کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی تھی کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں لگائی جائیں گی جو اس کے لیے درد ناک ثابت ہوں گی۔