امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد جنگ بندی مذاکرات کے لیے جامع مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔
نجی چینل نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات جمعے کو اسلام آباد میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
پاکستان نوبل انعام کا مستحق، ایران امریکا جنگ بندی کا عالمی خیر مقدم
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
