امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی کے اعلان نے اسرائیلی حکومت کو چونکا دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تہذیب اجڑنے کے لیے شادیانے بجانےکی تیاری کرنے والوں کے خواب ٹوٹ گئے۔
اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ ہم ٹرمپ کے فیصلے سے حیران تھے، ہمیں آخری لمحات میں اپ ڈیٹس موصول ہوئیں، سب کچھ پہلے سے ہی طے شدہ لگتا تھا۔
جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی، ٹرمپ
اسرائیلی صحافی زیو روبنسٹین نے کہا کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد جنگ دوبارہ شروع نہیں ہو گی۔ دنیا دیکھ رہی ہے اور سچ جانتی ہے، دنیا کے تمام F-35 تیل کے ایک بیرل کی قیمت پر نہیں جیت پائیں گے۔
زیو روبنسٹین کا مزید کہنا تھا کہ ایران نامی تہذیب ٹرمپ سے 1500 سال پہلے موجود تھی اور اس کے بعد بھی 1500 سال باقی رہے گی۔
