ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کو دس نکاتی منصوبہ ماننے پر مجبور کر دیا ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دو ہفتے کی جنگ بندی اور جاری مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کو اس “مجرمانہ جنگ” میں ناقابلِ تردید، تاریخی اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان کے مطابق ایران نے امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان تجاویز میں امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دینا اور آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو برقرار رکھنے کی شق شامل ہے۔
مزید کہا گیا کہ منصوبے میں ایران کے جوہری پروگرام کے تحت افزودگی کو تسلیم کرنا، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کا خاتمہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی قراردادوں کو ختم کرنا، ایران کو معاوضہ ادا کرنا اور خطے سے امریکی افواج کے انخلا کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی، ٹرمپ
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ لبنان کے خلاف تمام اسلامی محاذوں پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
