مشرق وسطیٰ میں دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 16 ہزار 594 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار594 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار 594 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جہاں امریکی S&P 500 فیوچرز میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جبکہ یورپی مارکیٹس میں 5 فیصد تک چھلانگ لگائی گئی۔ جاپان کا نکئی انڈیکس تقریباً 5 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 6 فیصد تک بڑھ گیا۔
