امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اپنے عزیز بھائی وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مشکورہوں کہ انہوں نے جنگ کے خاتمے کی انتھک کوشش کی۔
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ، امریکا ، اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق
عباس عراقچی نے کہا کہ ایرا ن نے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل اور 15 نکاتی تجاویز پر امریکا کی جانب سے مذاکرات کی درخواست مان لی اور صدر ٹرمپ نے ایران کی 10 نکاتی تجاویز پر عمومی فریم ورک پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے دو ہفتے کیلئے محفوظ راستہ دیا جائے گا تاہم اس میں تکنیکی قیود کا خیال رکھنا ہو گا۔
