پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
پیرا کی جنب سے اسلام آباد کے نجی اسکولوں اور کالجوں کے لیے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک ہوں گی۔
فیصلہ کفایت شعاری مہم کے تحت ایندھن اور بجلی کی بچت کیلئے کیا گیا، تمام نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک آن کیمپس کلاسیں ہوں گی۔
اسی طرح محکمہ سکول ایجوکیشن، پینجاب کی جانب سے بھی آن لائن کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہفتے میں4 دن فزیکل حاضری ، جمعہ کو آن لائن کلاسز ہوں گی ۔
فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام پرائیوٹ و سرکاری سکولوں پر ہوگا ۔
دوسری جانب اسلامی یونیورسٹی نے 6 اپریل سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا، اسلامی یونیورسٹی میں سمسٹر کے مڈٹرم امتحانات 13 اپریل سے شروع ہوں گے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جمعہ کو بھی ورکنگ ڈے تصور کیا جائے گا۔
