سعودی وزیر خارجہ نے کویت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی، جو سعودی عرب کے دورے کے دوران منعقد ہوئی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی غورکیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پربات چیت کی۔
ایران نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی زور دیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ کویت کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اوراعتماد کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
