لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے حق میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے سیشن کورٹ کے حالیہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
وکیل ثاقب جیلانی نے کہا کہ پہلے سیشن کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کی جائے گی۔ اور اس کا تفصیلی قانونی جائزہ لیا جائے گا۔ تمام قانونی نکات کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد فیصلے کے خلاف باقاعدہ اپیل دائر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سنا دیا، میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ کیس 2018 میں سامنے آنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہوا تھا اور کئی برسوں تک عدالت میں زیر سماعت رہا۔
