لاہور میں جاری پی ایس ایل 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 225/5 رنز کا بڑا ہدف طے کر دیا۔
ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ابتدائی وکٹوں کے نقصان کے باوجود شاندار رنز بنائے، معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم بنیاد دی۔
شارجیل خان نے بھی ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیل کر حیدرآباد کو خطرناک پوزیشن میں پہنچایا۔
عثمان خان اور عرفان خان نے بھی چھکے اور چوکے لگاتے ہوئے ٹیم کی رن ریٹ کو بلند رکھا۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم نے اپنی جارحانہ حکمت عملی جاری رکھی، جس کی بدولت رن ریٹ 11.25 رنز فی اوور تک پہنچ گیا۔
نسیم شاہ پر پابندی لگنے والی تھی ، کس اہم شخصیت نے بچایا ؟ بڑا انکشاف
ملتان کے بولرز نے کوشش کی مگرحیدرآباد کے بیٹسمینوں کی رفتار کو کم نہ کر سکے، محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے بھی بولنگ میں کچھ قابو پانے کی کوشش کی، لیکن حیدرآباد کی جارحانہ اننگز نے سب کی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔
