بھارتی شہر چندی گڑھ میں بی جے پی کے دفتر کے باہر دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور فوراً علاقے کو سیل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور ایک موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اداکارہ پرہراساں کرنے کا الزام، بھارتی فلم ساز رنجیت بالاکرشنن گرفتار
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی، دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے کارفرما عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ دھماکے والے علاقے میں داخل نہ ہوں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔
یہ واقعہ چندی گڑھ میں سکیورٹی کے حوالے سے تشویش پیدا کر رہا ہے، اور عوام کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے تاکہ وہ محفوظ رہیں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں۔
