امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست سامنے آئی ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے اوراس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی درخواست پراس وقت تک غور نہیں کیا جائے گا جب تک آبنائے ہرمزکومکمل طورپرکھول نہیں دیا جاتا، انہوں نے واضح کیا کہ عالمی تجارت کے لئے اس اہم گزرگاہ کی بحالی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا حزب اللہ کو خراج تحسین، نعیم قاسم کے نام خصوصی پیغام
امریکی صدرنے مزید سخت لہجہ اختیارکرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو “پتھر کے زمانے” میں واپس بھیج رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس قسم کے بیانات موجودہ علاقائی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں، دوسری جانب عالمی برادری اس صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے اورکسی بھی ممکنہ کشیدگی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
