ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حزب اللہ کی قیادت کو خصوصی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں ان کی خدمات اور کردار کو سراہا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو پیغامِ تشکر بھیجا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما اسلامی دنیا کے بدترین دشمنوں کے خلاف استقامت، ثابت قدمی اور جدوجہد کی علامت ہیں، ایرانی قیادت نے حزب اللہ کی قربانیوں اور خطے میں ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
آبنائے ہرمز کھلے گی لیکن آپ کیلئے نہیں ، ایران کا ٹرمپ کو پیغام
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیغام کو خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے ایران اور حزب اللہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے اور خطے کی سیاست پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
