لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر عائد 2 میچوں کی پابندی کے خلاف قومی کرکٹر فخر زمان نے باقاعدہ اپیل دائر کر دی۔ جس پر اب پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سماعت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی بال ٹیمپرنگ نہیں کی۔ اور ان کے خلاف فراہم کیے گئے ویڈیو شواہد ناکافی اور غیر واضح ہیں۔
انہوں نے کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ عائد کی گئی سزا کو ختم کیا جائے۔
پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی جلد فخر زمان کی اپیل پر سماعت کرے گی۔ جس میں میچ آفیشلز کی رپورٹس اور دستیاب ویڈیو ریکارڈنگ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فخر زمان پر میچ کے دوران گیند کی حالت تبدیل کرنے کے شبہے پر دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے قانونی اور تکنیکی بنیادوں پر اپیل دائر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا کی اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کرا دی
اس فیصلے کا اثر نہ صرف کھلاڑی بلکہ ٹیم کی آئندہ میچوں کی حکمت عملی پر بھی پڑ سکتا ہے۔
