بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم “انداز” کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچ گئی تھیں۔
لارا دتہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ سمندر میں جاری تھی کہ اچانک تیز لہروں نے صورتحال کو بے قابو کر دیا۔ چونکہ انہیں تیرنا نہیں آتا تھا، اس لیے وہ پانی میں توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور لہروں کے ساتھ بہہ کر ڈوبنے لگیں۔
حسن رحیم کا نیا گانا گلگت کی جھلک کے ساتھ ریلیز، منفرد انداز نے توجہ سمیٹ لی
اداکارہ کے مطابق یہ لمحہ نہایت خوفناک تھا، کیونکہ وہ مکمل طور پر بے بس ہو چکی تھیں اور خود کو بچانے سے قاصر تھیں۔ اسی دوران ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے فوری طور پر مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا، جس سے ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔
واقعے کے بعد ان کی طبیعت متاثر ہوئی اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے باعث شوٹنگ کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔
زین ملک نے نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کر دیا
لارا دتہ نے اس تجربے کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک نہایت ہولناک مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے انہیں مشکل اور قدرتی ماحول میں شوٹنگ کے دوران احتیاط کی اہمیت کا احساس دلایا۔
