برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ کسی بھی صورت ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں ہے اور نہ ہی اس تنازع سے ملک کا کوئی براہِ راست تعلق ہے۔ کیئر اسٹارمر کے مطابق ان کی پہلی اور آخری ترجیح برطانیہ اور اس کے عوام کا مفاد ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ چاہے کسی بھی قسم کا دباؤ یا درخواست سامنے آئے، برطانیہ اس جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی معیشت کو نقصان پہنچا ہے تاہم برطانوی حکومت کا فوکس اپنے ملک کی حفاظت اور استحکام پر ہے۔
ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت، نیویارک کے میئر کی امریکی پالیسی پر سخت تنقید
کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت واضح اور پرسکون قیادت فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور ہر حال میں عوام کی سلامتی، قومی مفادات اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
