وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کیلیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی۔
نجی چینل کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو صفر یونٹ ڈیکلیئر کر دیا گیا ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
سولر صارفین کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی
فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن اور منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر ریلیف ختم کیا گیا ہے۔
