لاہور:سروسز اسپتال میں بجلی کی بندش پر ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں موبائل فون کی روشنی میں سرجری کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
لاہور کے سروسز اسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں موبائل فون کی روشنی میں سرجری کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام ایمرجنسی وارڈ میں بجلی بند ہونے پر آپریشن تھیٹر تقریباً آدھا گھنٹہ اندھیرے میں ڈوبا رہا جبکہ انتظامیہ بروقت جنریٹر بیک اپ چلانے میں ناکام رہی۔
اس دوران طبی عملے نے مجبوری کے تحت موبائل فونز کی روشنی میں سرجری جاری رکھی، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہے۔ ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا تھا۔
بیماری کے دوران بھوک کیوں ختم ہو جاتی ہے؟ نئی تحقیق نے وجہ بتا دی
واقعے نے اسپتالوں میں ہنگامی سہولیات اور بیک اپ سسٹمز کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
