ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہو گیا۔
سربراہ ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو پیغام دیا کہ آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی، لیکن آپ کے لیے نہیں۔
Trump has finally achieved his dream of 'regime change'—but in the region's maritime regime!
The Strait of Hormuz will certainly reopen, but not for you; it will be open for those who comply with the new laws of Iran.
The 47 years of hospitality are over forever.
— ابراهیم عزیزی (@Ebrahimazizi33) March 31, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایرانی نئے قانون کی پاسداری کرنے والوں کے لیے کھلے گی۔ مہمان نوازی کے 47 سال ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے۔
یاد رہے کہ پیرکو ایران کے نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ ملک کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
