غزہ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل پگھلا دیئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کیمپ میں موجود معصوم بچے اپنی گڑیا کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ کھیل کے دوران بچے اپنی گڑیا کو اسٹریچر پر رکھ کر جنازے کی نقل کر رہے ہیں۔
 
View this post on Instagram
;
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ بچے کس قدر ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔
