پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم نے اپنا نیا گانا “بے وجہ” گلگت کی جھلک کے ساتھ ریلیز کر دیا ہے۔
حسن رحیم کا یہ گانا جدائی اور ادھورے جذبات پر مبنی ایک پُرسوز نغمہ ہے۔ اس گانے میں شمالی پاکستان کی موسیقی کی جھلک نمایاں طور پر شامل ہے، جسے جدید انداز میں اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ یہ محبت میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور جذباتی فاصلے کی کیفیت کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔
فضا علی کی شوہر کے کپڑوں میں تصاویر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
گانے میں ایک منفرد پہلو شینا زبان کا شامل ہونا ہے، جو گلگت بلتستان میں بولی جاتی ہے، جبکہ باقی اشعار اردو کے ایک مخصوص ادبی انداز میں لکھے گئے ہیں، جس سے اسے ایک واضح ثقافتی اور لسانی تنوع حاصل ہوتا ہے۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ ویڈیو میں پیش کیا گیا پولو کا انداز روایتی بین الاقوامی طرز کا نہیں بلکہ فری اسٹائل پولو ہے، جو بغیر کسی رسمی قواعد اور ریفری کے کھیلا جاتا ہے اور شندور پولو فیسٹیول کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ انہوں نے ناظرین کو اس کھیل کے بارے میں مزید جاننے اور اسے براہِ راست دیکھنے کی ترغیب بھی دی۔
View this post on Instagram
گانے کے ساتھ جاری کی گئی ویڈیو بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہے، جس میں گھڑ سواری اور پولو کے مناظر کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
ویڈیو میں حسن رحیم سفید لباس میں نمایاں نظر آتے ہیں اور سیاہ لباس پہنے افراد کے درمیان ایک منفرد بصری تضاد پیدا کرتے ہیں۔ پس منظر میں برف پوش پہاڑ اور گھوڑوں کی تیز رفتاری گانے کے جذباتی اثر کو مزید گہرا کرتی ہے۔
ساحر علی بگا نے بھارتی موسیقی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

یاد رہے کہ حسن رحیم نے اپنی شادی کے موقع پر بھی اپنی ثقافتی جڑوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا تھا۔ ان کی شادی کی تقریب میں روایتی انداز اور مقامی ثقافت کی جھلک واضح طور پر نظر آئی، جسے سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی۔
