عراق کی قومی فٹبال ٹٰم نے بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پلے آف میچ میں عراق کی جانب سے پہلے علی الحمادی نے ابتدائی گول کیا، تاہم بولیویا نے برابری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں ایمن حسین کے فیصلہ کن گول نے عراق کو کامیابی دلائی۔
اس فتح کے ساتھ عراق ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی 48ویں اور آخری ٹیم بن گیا، اور وہ گروپ آئی میں فرانس، ناروے اور سینیگال کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
🇮🇶 From 1986 to 2026. Iraq are back!@aramco | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/sdyKI9xtSy
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) April 1, 2026
عراق نے 1986 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں واپسی کی ہے۔
کوچ گراہم آرنلڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بھرپور جذبے کے ساتھ کھیل کر 4 کروڑ 60 لاکھ عراقی عوام کو خوشی دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں۔
