پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی اپنے شوہر کے کپڑوں میں تصاویر شیئر کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
فضا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے کپڑے پہنے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج صرف ایک شو نہیں تھا، میری زندگی کا ایک احساس تھا، آج میں نے ان کا سوٹ پہنا، تاکہ ان کی محبت اور ساتھ کو محسوس کر سکوں ۔
طلاق کے معاملے پر سمیع رشید کے الزامات، سحر حیات نے خاموشی توڑ دی
View this post on Instagram
انہوں نے میزید لکھا کہ میں نے زندگی کو دوبارہ چُنا، اور محبت کو دوبارہ اپنایا۔ یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے لگیں۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر مختلف نوعیت کے ردِعمل سامنے آئے۔ متعدد صارفین نے اسے مزاحیہ اور دلچسپ قرار دیتے ہوئے مثبت تبصرے کیے اور جوڑے کے حسِ مزاح کو سراہا، جبکہ کچھ افراد نے اسے حیران کن اور غیر متوقع انداز قرار دیا۔

شوٹنگ کے دوران اداکار سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا

واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے دوسری شادی کی۔ تصاویر میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس پہن رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی اس سے قبل فواد فاروق سے 2007 میں شادی ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔
