عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج قیمت گزشتہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں تقریباً 0.4 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کے فی اونس نرخ 4685 ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ دن کے آغاز فی اونس قیمت 4723 ڈالر کی سطح تک بھی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے، رائٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور صدر ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے بارے بیان سونے کے نرخ میں اضافے کی وجہ ہے۔
واضح رہے کہ جب ڈالر کی قدر کم ہوتی ہے تو دیگر کرنسیوں کے حامل افراد کے لیے سونا خریدنا آسان ہو جاتا ہے، جس سے اس کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال، تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
مارچ کے مہینے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 11 فیصد سے زائد کمی ہوئی جو 2008 کے بعد ایک ماہ میں سب سے بڑی کمی تھی۔
