خیبرپختونخوا میں کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں 4 روزہ ورکنگ ہفتہ ماڈل نافذ کر دیا گیا۔
محکمہ ثانوی اور ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے اوقات کار کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے کے مطابق پشاور سمیت پورے صوبے میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل ہوگی جبکہ نئے اوقات کار کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اوقات کار میں یہ تبدیلی ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔
نئے شیڈول کے تحت پرائمری اسکول صبح 7:30 سے دوپہر 1:35 تک، مڈل اسکول صبح 7:30 سے دوپہر 2:35 تک جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں چھٹی دوپہر 3:00 بجے ہوگی۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 2 دن چھٹی کا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں بھی مدد ملے گی۔
