سابق کرکٹر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر پابندی کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق نسیم شاہ پر 2 سال کی پابندی لگنی تھی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے پابندی نہیں لگنے دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیریئر سے نہ کھیلیں ،جرمانہ کر دیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو قصور وار قرار دے دیا
باسط علی نے کہا کہ نسیم شاہ بہترین کھلاڑی ہیں آج تک کسی کھلاڑی پر دو کروڑ روپے جرمانہ نہیں ہوا۔ پی سی بی کا فاسٹ باؤلر کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ بڑا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے کیریئر کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔
دوسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ فاسٹ باؤلر جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے، پیسوں کا مسئلہ نہیں، پی سی بی نے ہلکا ہاتھ رکھا ہے، وہ اب کرکٹ کی طرف دھیان دیں۔
نسیم شاہ نے متنازع ٹوئٹ پر معافی مانگ لی
واضح رہے کہ ایکس پر نسیم شاہ کے اکاؤنٹ سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق پوسٹ کی گئی تھی جس پر پی سی بی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد ان پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
