مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ گئی ہے، امریکی خام تیل کی فروخت 103 ڈالر فی بیرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت آبنائے ہرمز پر تقریباً 3 ہزار جہاز پھنسے ہوئے ہیں، متحدہ عرب امارات میں تیل بحران کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔
آئی ایم ایف کا پیٹرول اور سولر سسٹمز پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ
ڈیزل کی نئی قیمت 2.72 درہم اضافے کے بعد 4.69 درہم تک پہنچ گئی ہے ۔ سپر پیٹرول، اسپیشل نائنٹی فائیو اور ای پلس نائنٹی ون پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
