خیبر پختونخوا کے دو مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرکے فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج مارے گئے۔
ٹانک،سی ٹی ڈی کی کارروائی،2انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
