ایران نے سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور لڑاکا طیاروں کے عملے پر بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا۔
بریگیڈئیر جنرل سید ماجد موسوی کا کہنا ہے کہ الخرج علاقے میں مقیم 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائشگاہوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
ایران اور حزب اللہ کے حملے ، کئی امریکی مراکز تباہ ، 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے
ایرانی بحریہ نے متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی مرینز کی میٹنگ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا جو فوجی اڈے سے باہر کی جا رہی تھی۔
اس کے علاوہ بحرین کے مناما ایئرپورٹ کے قریب فوجی اڈے کے باہر موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہاک اینٹی ڈرون نظام کو بھی ڈورنز سے تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ کویت کے احمد الجبر امریکی فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار نظام بھی ڈرونز سے تباہ کیے گئے۔
