متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات کی۔
اسرائیلی حملوں کا دائرہ وسیع، ایران کا سخت جواب دینے کا اعلان
ٹیلیفونک گفتگو میں اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے خطے میں مثبت کردار ادا کرنے پراتفاق کیا۔
رہنماؤں نے اس موقع پر عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے اور مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ مستحکم اور پرامن خطے کو فروغ دیا جا سکے۔
