ترکی، فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ورلڈ کپ کھیلے گی۔
یہ اعلان ترکی میں ایران اورکوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے فرینڈلی میچ کے وقفے کے دوران کیا گیا۔
فیفا صدر نے کہا کہ ایران کی ٹیم 15 جون کو لاس اینجلس سے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی اور انہیں خوشی ہے کہ یہ ٹیم عالمی مقابلوں میں شامل ہے کیونکہ یہ ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے۔
پی سی بی نے لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا کی اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کرا دی
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی امریکا میں ورلڈ کپ میں شرکت پر تحفظات ظاہرکئے تھے اورکہا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کے امریکا میں کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔
اسی کے ساتھ ایران کے اسپورٹس منسٹرنے بھی گزشتہ ہفتے بعض مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے دوروں سے ایران کی ٹیم کو روکنے کی ہدایات دی تھیں۔
فیفا صدرکی جانب سے یہ واضح اعلان اس بات کی تصدیق ہے کہ ایران کی ٹیم کو اپنے شیڈول کے مطابق میچز کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے اورعالمی فٹبال کے اس اہم مرحلے میں ایران کی شمولیت بلا روک ٹوک جاری رہے گی۔
