دوحہ: قطر نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قطر روانگی سے قبل باقاعدہ ویزہ حاصل کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو پاکستانی شہری بغیر ویزہ قطر پہنچیں گے۔ انہیں ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر داخلے کی پابندی یا واپسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سفارت خانے نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر سے پہلے اپنی ویزہ دستاویزات مکمل کریں۔ اور تازہ ترین معلومات کے لیے قطری حکام یا متعلقہ ویزہ مراکز سے تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی قانونی یا سفری مشکل سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ کے آنے والے دن فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر جنگ
یاد رہے کہ قطر نے ماضی میں پاکستانی شہریوں کے لیے آن ارائیول ویزہ کی سہولت فراہم کر رکھی تھی۔ تاہم حالیہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اس سہولت کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
