ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور طبی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات پرحملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اوراس سے انسانی بحران مزید شدت اختیارکرسکتا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خطے کی صورتحال نہایت خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے اور کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تواس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ایران کے ساتھ جنگ کے آنے والے دن فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، امریکی وزیر جنگ
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے بعد کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں مبینہ طور پر نشانہ بننے والی فارماسیوٹیکل تنصیبات کو دکھایا گیا ہے۔
