کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی ریٹیل فی لیٹر قیمت 20 روپے بڑھا کر 240 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے تھی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمت شہر بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور تمام ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائیں۔
اس اضافے کے بعد شہریوں پر ماہانہ اخراجات میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً کم آمدنی والے گھرانوں کیلئے یہ تبدیلی مالی بوجھ بڑھا سکتی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ڈیری سیکٹر میں بڑھتی ہوئی لاگت، خام مال کی قیمتوں اور سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
