وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کفایت شعاری اقدامات اورعوامی ریلیف سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کم آمدنی والے طبقات کوریلیف فراہم کرنے کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں کے ساتھ مشاورت مکمل کرکے حتمی تجاویزجلد پیش کریں تاکہ عوام کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر اور سخت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی جیسے مشکل مگر ضروری فیصلے کیے۔
انہوں نے بتایا کہ کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو مجموعی طورپر129 ارب روپے کا ریلیف دیا جا چکا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب پوری کرنے کیلئے مناسب ذخائر موجود ہیں جبکہ طلب و رسد کی نگرانی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، عطا تارڑ، علی پرویز ملک اور اویس لغاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیراعظم نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
