اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچنے پر چینی وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار چین کے ایک روزہ سرکاری دورے پر بیچنگ میں موجود ہیں۔ نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان کو بھی ٹیلیفون کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب
دونوں رہنماؤں کے درمیان تازہ ترین علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ ہاکان فیدان نے چار ملکی اجلاس کے لیے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اور بدلتی علمی صورتحال کے تناظر میں قریبی رابطے رکھنے پراتفاق کیا۔
