لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مقامی ہوٹل میں موجود سکندر رضا کی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کا خصوصی انتظام کیا۔
سیکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوٹل میں تعینات عملے کو آگاہ کیا گیا۔ جس کے بعد کھلاڑی کو اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کی اجازت دی گئی۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا جو اس وقت لاہور قلندرز کا بھی حصہ ہیں۔ انہوں نے اس اقدام پر پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو قصور وار قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت بھرے رویئے اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں۔ جس کی بدولت وہ اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے آرام سے ملاقات کر سکے۔
