معروف میوزک کمپوزر اور گلوکار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں پاکستانی موسیقی اور مواد پر پابندیاں عائد ہیں تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر اسی نوعیت کی پابندی ہونی چاہیے۔
ساحر علی بگا ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے دوران ثقافتی مواد پر بھی اثر پڑتا ہے، اور بھارت کی جانب سے پاکستانی میوزک کو مختلف پلیٹ فارمز پر محدود یا بند کر دیا جاتا ہے۔
بھارتی اداکار بومن ایرانی کی ٹرمپ کے امن مذاکرات پر طنزیہ ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اپنی موسیقی اور مقامی فنکاروں کے مفاد کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔
ساحر علی بگا نے زور دیا کہ اگر غیر ملکی مواد کے مقابلے میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینا ہے تو ضروری ہے کہ اس کے لیے مؤثر پالیسی اپنائی جائے، تاکہ پاکستانی فنکاروں کو زیادہ مواقع میسر آئیں اور ملکی موسیقی کو تقویت مل سکے۔
معروف بھارتی ریپر کی دوران شو ایسی شرمناک حرکت، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ ساحر علی بگا پاکستان کے معروف اور باصلاحیت گلوکار و موسیقار ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول فلمی اور غیر فلمی گانوں کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ وہ اپنی منفرد آواز اور کمپوزیشن کے باعث پہچانے جاتے ہیں اور کئی ہٹ نغمات کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔
