اسلام آباد: مشرق وسطیٰ کشیدگی اور جاری ایران جنگ کے مابین بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 90 سے 100 روپے فی کلو تک یکمشت اضافہ متوقع ہے۔ جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی نئی قیمت 500روپے فی کلو تک جاسکتی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 1000 روپے تک جبکہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں مں اضافے کے باعث کمرشل سلنڈر کی قیمت 4 ہزار 500 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔
ماہرین معاشیات کا ماننا ہے کہ ایل پی جی اور گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لانے کا سبب بن سکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایل پی جی گیس کے غریب طبقے کی پہنچ سے دور ہوجانے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 238 ڈالر تک بڑھ چکی ہے۔ ملک کی مقامی مارکیٹ بھی ایل پی جی کی قیمت میں عالمی اضافے سے متأثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ سے ایشیا کو شدید توانائی بحران کا خدشہ، ماہرین کی وارننگ
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے حکومت سے صارفین کو ایل پی جی بحران بچانے کے لیے مؤثڑ حکمت عملی تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
