پاکستان کرکٹ بورڈ نے بال ٹمپرنگ کے الزام میں فخر زمان کو 2 میچز کیلئے معطل کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے آخری اوور میں پیش آیا، جب کراچی کو جیت کیلئے 14 رنز درکار تھے۔ اس دوران فخر زمان، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی اور گیند کا تبادلہ کیا گیا۔
امپائرز نے مشتبہ صورتحال کے بعد گیند چیک کی، پانچ پینلٹی رنز دیے اور گیند تبدیل کر دی۔ یہ فیصلہ اہم ثابت ہوا اور کراچی نے ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر لیا، جہاں عباس آفریدی نے جارحانہ شاٹس کھیل کر ٹیم کو چار وکٹوں سے فتح دلائی۔
پی سی بی کےمطابق فخرزمان لیول 3 کےقصور وار قرارپائے،فخرزمان ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
دوران سماعت فخرزمان نے الزام ماننے سےانکارکیا تھا۔
