عالمی میری ٹائم اینالیٹکس فرم، کلپر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث ایشیا کو سب سے بڑے توانائی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کمپنی کے صدر ژاں مینیئر نے اے ایف پی کو انٹرویو میں کہا کہ ایشیائی ممالک اپنی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے خاطر خواہ وسائل نہیں رکھتے، جس کے باعث صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین، فلپائن اور انڈونیشیا جیسے بڑے ممالک بھی اس خلا کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، جس سے خطے میں حقیقی توانائی بحران پیدا ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات پہلے ہی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ فلپائن میں توانائی ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔
ژاں مینیئر نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو ایشیا کیلئے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاسی سطح پر جلد کوئی حل نکالا جائے گا۔
ہیڈکوارٹرز برسلز میں قائم کلپر 2014 میں قائم ہوئی تھی اور یہ جہاز رانی اور ڈیٹا اینالیٹکس کے شعبے میں دنیا کی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
