ایران جنگ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی بھتیجی میری ایل ٹرمپ میدان میں آ گئیں۔
میری ایل ٹرمپ نے ایکس پر اپنے پروگرام کا کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے جنگ کے لیے دی جانے والی حکومتی وجوہات کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مسلسل اپنے مؤقف تبدیل کر رہی ہے، صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام سے کوئی حقیقی دلچسپی نہیں۔
ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں ، امریکی اخبار کا دعویٰ
ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی نے کہا کہ ٹرمپ جو ایران پر بمباری کر رہے ہیں، انہیں ایرانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کوئی منصوبہ ہے جس کے ذریعے ایرانی عوام کو آزادی حاصل ہو سکے۔
میری ٹرمپ نے اس جنگ کی حکمتِ عملی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر دنیا میں ایسا کہاں ہوتا ہے کہ کسی فوری خطرے کے بغیر ایک ایسے ملک کے خلاف جنگ شروع کی جائے جو براہِ راست خطرہ نہیں تھا، آخر یہ امریکی عوام کے مفاد میں کیسے ہو سکتا ہے۔
خلیجی جنگ روکیں، صرف آپ ہی کر سکتے ہیں، السیسی کی ٹرمپ سے اپیل
میری ٹرمپ نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا لیکن ایران میں نہیں امریکا میں، نو کنگز۔
واضح رہے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف امریکی صدر کو اندرونِ ملک بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، ہفتے کو نو کنگز ریلیاں و احتجاج دوران ملک بھر میں 80 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
