اٹلی نے امریکی فوجی طیاروں کو سگونیلا ائیربیس کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چند امریکی بمبار طیاروں کو بیس پر لینڈ کرنا تھا تاہم اٹلی نے اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق طیاروں کو اجازت اسلئے نہیں دی گئی کیونکہ امریکا نے سرکاری طور پر اجازت طلب نہیں کی تھی ، امریکا کی جانب سے اٹلی کی عسکری قیادت کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔
پاسداران انقلاب کا امریکی طیارے ایف 35 کونشانہ بنانے کا دعویٰ
قبل ازیں اسپین نے ایران کے خلاف جنگ میں شریک امریکی فوجی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔
اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ تو فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں اور نہ ہی ایران جنگ سے متعلق کسی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔
