چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ، ہیکرز کی جانب سے رقم کی درخواستیں کی جا رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ صبح تقریباً 11 بجے ہیک ہوا، جس کے بعد اسے ان کے موبائل فون سے حذف کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے ان کے نام پر مالی لین دین کی درخواستیں بھی کی گئی ہیں، لہٰذا عوام محتاط رہیں اور ایسی کسی بھی درخواست کو یکسر نظر انداز کریں۔
دریں اثنا میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں نے ایف آئی اے کو بھی رپورٹ کر دی ہے اور واٹس ایپ کو بھی ای میل کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا!
میں نے ایف آئی اے کو بھی رپورٹ کر دی ہے اور واٹس ایپ کو بھی ای میل کی ہے۔ میرے فون میں ایسی کوئی مشکوک چیز نہیں، لیکن اس میں بہت سارے گروپس ہیں جن میں حساس معلومات موجود ہیں۔ بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/O4LRhvHaaa— WE News (@WENewsPk) March 31, 2026
ان کا کہنا تھا کہ میرے فون میں ایسی کوئی مشکوک چیز نہیں، لیکن اس میں بہت سارے گروپس ہیں جن میں حساس معلومات موجود ہیں۔ وہ اس معاملے پر متعلقہ حکام سے بھی رجوع کر رہے ہیں اور جلد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
