عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر پر آ گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار ، 800 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ ، 78 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ ریٹ کتنا ہو گیا؟
اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں 2 ہزار 501 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 لاکھ ، 10 ہزار 461 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 260 روپے بڑھ کر 7 ہزار ، 784 روپے ہو گئی۔
