متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منگل کے روز دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ حکام نے میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔
امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کے خطرات کا مؤثر جواب دے رہا ہے۔
وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سنی جانے والی آوازیں دراصل میزائل اور ڈرونز کے خلاف جاری دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔
تتعامل حالياً الدفاعات الجوية الإماراتية مع اعتداءات صاروخية وطائرات مسيرة قادمة من ايران وتؤكد وزارة الدفاع أن الاصوات المسموعة في مناطق متفرقة من الدولة هي نتيجة تعامل منظومات الدفاعات الجوية الإماراتية للصواريخ الباليستية، والجوالة والطائرات المسيرة.
UAE Air Defences system… pic.twitter.com/hDtes8Fvpj
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) March 31, 2026
الجزیرہ کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر ایران کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں کویتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خام تیل سے بھرے ٹینکر کو دبئی پورٹ پر نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ پھیلی۔
