اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پہلے سے باعزت بری ہونے والے مقدمے میں نیا چالان پیش کر دیا۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر
سماعت کے دوران سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالتی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے کہ کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو بری کر چکی ہے۔ اس پر جج شہزاد خان نے ہدایت دی کہ پہلے والا عدالتی حکم پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جا سکے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے بریت کا آرڈر عدالت میں پیش کیا، جس پر سیشن کورٹ نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور نئے چالان والے کیس کو پہلے فیصلے کی بنیاد پر داخل دفتر کر دیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج تھا۔
